جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پارلیمنٹ کے ممکنہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی اور بیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی ایک دوسرے نے اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کو متفقہ کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ حکومت کو جلد سے جلد نئے انتخابات پر مجبور کیا جاسکے۔