فلسطینی صدر محمد عباس آزاد ریاست تسلیم کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج درخواست جمع کرائینگے، بحث آئندہ ہفتے ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنل بسام صالح نے رملہ میں میڈیا کو بتایا کہ تمام دبا کے باجود فلسطینی صدر محمود عباس فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے جنرل اسمبلی میں آج درخواست ضرور جمع کرائینگے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی اقوام متحدہ میں سفیر سوزن رائس نے ٹی وی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر بحث آئندہ ہفتے کریگی۔ امریکا کہہ چکاہے کہ اسرائیل اور فلسطین مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کریں۔ معاملہ جنرل اسمبلی میں لایا گیا تو اسے ویٹو کردیا جائیگا۔