فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، حماس صیہونی فوجی گیلاد شالت جبکہ اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کریگا۔ اسرائیل اور حماس میں میں قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ مصر میں طے پایا۔ اور وہیں دستخط بھی کئے گئے۔ اس سے پہلے اسرائیلی کابینہ نے حماس سے قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دی۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجا من نیتن یاہو نے کابینہ کو بتایا حماس پانچ برس سے قید کئے گئے اسرائیلی فوجی گیلاد شالت کو جلد رہا کردیگی۔ ادھر حماس کے سیاسی ونگ کے جلاوطن رہنما خالد مشعل نے خطاب میں کہاکہ اسرائیل مروان برغوثی سمیت تمام ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔ اور ان میں اسرائیلی جیلوں میں قید ستائیس فلسطینی خواتین بھی شامل ہیں۔