پاکستان فٹبال فیڈریشن(جیوڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سٹیڈیم کی عدم دستیابی کے باعث فلسطین فٹبال ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔
فیفا پلئیر ڈے کے حوالے سے لاہور میں پاکستان اور فلسطین فٹبال ٹیموں کے درمیان دو میچ کھیلے جانے تھے جو چودہ اور سولہ اکتوبر کو شیڈول تھے۔ میچ کھیلنے کے لیے فلسطینی فٹبال ٹیم کو بارہ اکتوبر کو لاہور آنا تھا۔ پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے انہیں پنجاب سٹیڈیم مہیا نہیں کیا گیا۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینی فٹبال ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔
پی ایف ایف نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پہلے ہی انٹرنیشنل ٹیمیں نہیں آ رہیں۔ فلسطین کی ٹیم آنے کو راضی ہوئی تو گراؤنڈ نہ مل سکا جو مایوس کن ہے۔