بالی ووڈ (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ان کا مشکل سے ہی کوئی دوست ہے کیونکہ انہیں فلمی پارٹیز پسند ہیں اور نہ ہی انڈسٹری میں دوستی۔ بالی ووڈ میں اپنے الگ انداز سے شہرت پانے والے عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ اپنی فلم کی پروموشن کے علاوہ کسی اور فلمی تقریب میں جانے کی بات ہو تو وہ گھر پر رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔
عمران کا کہنا ہے کہ انہیں فلمی پارٹیز پسند نہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی طے کرلیا تھا کہ وہ بالی وڈ کے سوشل سرکٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمران کا فلسفہ ہے کہ اگر آپ مضبوط دوستی چاہتے ہیں تو ضروری ہے فلمی دنیا سے باہر ہی کریں یہی وجہ ہے کہ ان کی دوستیاں فلمی دنیا میں نہیں۔