بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم برفی نے دو روز میں بیس کروڑ روپے کما لئے، پروڈیوسر کرن جوہر بھی برفی کی مٹھاس کے دلدادہ بن گئے ہیں۔رنبیر کپور نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر بتایا کہ برفی دو دن میں بیس کروڑ ستر لاکھ روپے کما چکی ہے۔ جمعہ کو فلم صرف نو کروڑ روپے کا کاروبار کرسکی تھی۔ پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی فلم دیکھنے کے بعد اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ برفی دیکھنے کے بعد انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ انوراگ باسو کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں۔