فلم ‘بلینک رنگ’ میں اپنا کردار پسند نہیں آیا : ایمہ واٹسن

Emma watson

Emma watson

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ ایمہ واٹسن نے کہا کہ انہیں ‘بلینک رنگ’ میں اپنا کردار پسند نہیں آیا اس لئے انہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی۔بائیس سالہ اداکارہ ایمہ واٹسن نے فلم میں نوجوان مجرم کا کردار ادا کیا ہے۔ انہیں فلم میں اپنا کردار بہت پسند نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ فلم کبھی دیکھ بھی پاں گی کیونکہ فلم میں مجھے اپنے ادا کئے کردار سے نفرت ہے۔ میں پہلی بار اپنی کوئی فلم نہیں دیکھوں گی۔