لندن(جیوڈیسک)لندن میں ”دی لاسٹ سٹینڈ” کے پریئمیر میں ہالی ووڈ سپر سٹار آرنلڈ شوازنگر کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔
لندن میں ہالی ووڈ سپر سٹار اور ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم کا پریئمیر ہوا۔ اپنی نئی فلم میں پولیس کے روپ میں کام کر رہے ہیں۔ دی لاسٹ سٹینڈ ایکشن فلم امریکی پولیس اور منشیات اسمگلروں کی روایتی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں آرنلڈ ایک ایسے پولیس افسر کا کردار کر رہے ہیں جسے سرحدی نگرانی کا فرض سونپا گیا ہے۔ سرحدی پولیس کو منشیات کے ایک سمگلر کا امریکا سے فرار روکنا ہے جو میکسیکو پہنچنا چاہتا ہے۔ لندن میں فلم پریئمیر کے موقع پر آرنلڈ شوارزنیگر کو دیکھنے شائقین اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔