فلم راون نے ایک ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ باکس آفس کی تاریخ میں بالی ووڈ سائنس فکشن فلم راون نے اب تک دیوالی پرریلیز ہونے والی فلمز میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کرلیا۔ کہتے ہیں کہ کہانی اور آئیڈیا پاور فل ہو تو فلم کی کامیابی کا آدھا سفر ریلیز سے پہلے ہی طے ہوجاتا ہے فلم راون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔ کہانی کا موضوع تو پرانا تھا یعنی نیکی اور بدی کی جنگ، لیکن فلم پریزنٹیشن اور بھرپور پبلسٹی نے شائقین کو متوجہ کرلیا تھا، ہوتا یہ ہے کہ فلم کی کہانی کے کردار ایک بچے کی خواہش کہانی کو نیا موڑ دیتی ہے بچہ چاہتا تھا کہ اس کے باپ کے تخلیق کردہ وڈیو گیم میں ولن، یعنی راون کو، ہیرو یعنی جیون سے ذیادہ طاقتور دکھایا جائے اور یہیں سے کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے اور بچے کو اندازہ ہوتا ہے کہ نیکی کی جنگ میں بدی کا ساتھ دینا برا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ ایکشن اور سائنس فکشن سے بھرپور یہ فلم پہلے شو سے سپر ہٹ ہوگئی اور لوگ بچوں سمیت سینما کا رخ کررہے ہیں اور دیوالی کیموقع پر لوگوں راون کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔ بھات کے ساتھ پاکستان کے سینمائوں میں بھی راون کی ہائوس فل نمائش جاری ہے ۔ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بنے والی اس فلم کیلئے شاہ رخ بہت پریشان تھے، لیکن لوگوں کا رسپانس دیکھ کر اب ان کی جان میں جان آنے لگی ہے۔