ممبئی: (جیو ڈیسک) این جی ٹی معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار پربھو دیوا کی ایکشن فلم راؤڈی راٹھورکے آئٹم سونگ آرے پریتم پیارے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔آرے پریتم پیارے کے بولوں پر مبنی اس گانے میں تین آئٹم گرلز ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ساجد واجد کی موسیقی پر مبنی اس گانے کو ممتا شرما اور سروش سامی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔بطور ہدایتکار پربھو دیوا کی دوسری ہندی فلم میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔تیلگو فلم کی ری میک راؤڈی راٹھور کو سنجے لیلابھنسالی اور رونی اسکریو والا نے پروڈیوس کیا ہے جو یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔