ممبئی(جیوڈیسک) این جی ٹی 2008کی بلاک بسٹر فلم ریس کے سیکوئل ریس ٹو کے لیے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ اللہ دہائی ہے کے بولوں پر مبنی اس رومانٹک سونگ کو عاطف اسلم ، وشال ڈالڈانی اور انوشکا منچن دانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سیف علی خان اور دپیکا سمیت فلم کی اہم کاسٹ جان ابراہم، جیکولین اور انیل کپور کوساتھ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔
ہدایت کار عباس مستان کی ایکشن تھرلر فلم ریس ٹو میں سیف علی خان اور انیل کپور پچھلی فلم کی طرح رنویر سنگھ اور انسپکٹر رابرٹ ڈیکوسٹاکے کرداروں میں موجود ہیں جب کہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جان ابراہم،دپیکا پڈکون، جیکولین فرنانڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں۔
رمیش تورانی، سدھارتھ رائے کپوراور رونی اسکریو والا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی اسٹوری شیراز احمد نے تحریر کی ہے جس میں پہلی فلم کی ہیروئن بپاشا باسو بحیثیت سونیا مہمان اداکارہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔ ریتم چکربرتی کی موسیقی اور پاکستانی کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانوں پر مشتمل یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔