بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائر نے ہدایت کار کرن جوہر کو پریشان کر دیا اور اسی لئے انہوں نے بھرپور تشہیری مہم ترتیب دے دی ہے۔کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ائر میں تین نئے چہرے شامل ہیں۔ جن کے مستقبل کا انحصار فلم کی کامیابی یا ناکامی پر ہے۔ فلم میں شام سدھارتھ ماڈل ہیں جبکہ عالیہ مہیش بھٹ کی بیٹی اور وارون ڈائریکٹر ڈیوڈ دھوان کا بیٹا ہے۔ فلم انیس اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔