ممبئی (جیوڈیسک) فلم ہیرو کے ڈائریکٹر سمیر کارنک کو آسکر کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فلم کا اسکرپٹ ارسال کریں جس کے بعد کارنک ہواں میں اڑ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اکیڈمی آف موشن پکچرائس اینڈ سائنسز کی طرف سے انہیں ایک خط ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فلم کے اسکرپٹ کی ایک کاپی اکیڈمی کو بھیجیں جو کہ آسکر کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔
ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے اسکرپٹ کی کاپی ارسال کر دی ہے جو آسکر کی ارکیو میں ریکارڈ کر لی جائے گی۔ ان کا خیال ہے کہ اس فلم کے اسکرپٹ میں نیا پن ہے یہی وجہ ہے کہ اسے طلب کیا گیا ہے۔
آسکر یہ اسکرپٹ تحقیق اور رہنمائی کیلئے استعمال کرتا ہے جو فلمسازوں ڈائریکٹروں اور اداکاروں کیلئے بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں فلم میں پریٹی زنٹا کی بے مثال اداکاری سے متاثر ہو کر کارنک نے انہیں اپنی آئندہ فلم فارمولہ نمبر 44 کیلئے بھی منتخب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بے مثال اداکارہ ہے جسے اپنی آئندہ فلم میں ایک ایکشن ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرونگا فلم میں پریٹی کے علاوہ بوبی دیول اور سہیل خان بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔