ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ میں مچی ہوئی ہے ریمیکس کی دھوم اور ایسے میں سامنے آیا ہے کہ آنجہانی پروڈیوسر، ڈائریکٹر پرکاش مہرا کے صاحبزادے اپنے والد کی فلم مقدر کا سکندر کی ریمیک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سامنے آیا ہے کہ آنجہانی پروڈیوسر، ڈائریکٹر پرکاش مہرا کے صاحبزادے امت مہرا، سمت مہرا اور پنت مہرا اپنے والد کی ہٹ فلموں کی ریمیکس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس سلسلے کا آغاز مقدر کا سکندر سے کرنے کے حق میں ہیں۔ 1978 کی سپر ہٹ فلم مقدر کا سکندر میں امیتابھ بچن، ونودکھنہ،ریکھا، راکھی اور امجد خان نے مرکزی رولز نبھائے تھے۔ خبروں کے مطابق اس کی ریمیک میں مہرا برادران امیتابھ بچن کے رول میں ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن کو کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں، اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔