آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید دو روز بعد آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہورہی ہیں۔ شرمین عبید نے آسکر ایوارڈز میں کامیابی کیلئے دعاں کی اپیل کی۔ شرمین پہلی خاتون ہیں جو آسکر ایوارڈز میں شارٹ ڈاکیومینٹری کی کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ خواتین پر تشدد خصوصا چہرے پر تیزاب ڈال کر جلانے کے واقعات کے موضوع پر بنائی گئی ان کی ڈاکیومیٹری، سیونگ فیس، کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔