فلپائن میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے زائد ہو چکی ہے جبکہ تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ہزاروں لوگ لاپتہ اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔