فلپائن : (جیو ڈیسک) فلپائنی صدر نے سینئر سفارتکار سونا برادی کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلپائنی صدر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ستر سالہ سونیا برادری اس سے قبل 2006-2010 تک بھی چین میں سفیر رہ چکے ہیں ان کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ چین کے ساتھ جنوبی سمندر کے تنازعے کے باعث کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صدر نے اپنے خاندانی دوست اور معروف تاجر ڈومینگولی کو گزشتہ سال چین میں سفیر نامزد کیا تھا تاہم کانگریس نے اس کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا۔