فلپائن : سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں19 عسکریت پسند ہلاک

clashes

clashes

منیلا (جیوڈیسک) جنوبی فلپائن میں مشتبہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 فوجی اور 9 عسکریت پسند شامل ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ جھڑپیں دارالحکومت منیلا سے 9 سو کلومیٹر دور جنوبی صوبے باسیلان کے قصبے سیمیسپی میں شروع ہوئیں جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دس فوجی اور 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان جھڑپوں میں 16 فوجی اور 7 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔