فلپائن میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج

philippines protest

philippines protest

فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیکڑوں افراد نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی مارچ کے دوران مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگائے اور حکومت سے گستاخانہ فلم پرفوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر یوٹیوب سے فلم کو نہیں ہٹایا گیا تو دنیا بھر میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

مسلمان رہنماؤں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فلپائن کی سپریم کورٹ فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر چکی ہے تا ہم یو ٹیوب سے گستاخانہ فلم ہٹانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا۔