فوجیوں کی واپسی ہوئی تو دھماکوں میں اضافہ ہو گا، باربیرو

U.S. Department of Defense

U.S. Department of Defense

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اگلے برس فوجی کا وسیع پیمانے پر انخلا ہوا تو دھماکا خیز مواد سے افغانستان میں ہلاکتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے پینٹاگون کے سینیئر اہلکار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شدت پسند دھماکا خیز مواد سے شہریوں اور فوج کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سڑک پر نصب بم دھماکوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کھادوں میں استعمال ہونے والی اشیا سے دھماکا خیز مواد بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان اس مواد کی افغانستان میں ترسیل کو اب تک روکنے میں ناکام رہا ہے۔ اگر اگلیبرس منصوبے کے مطابق 66 ہزار فوجی واپس طلب کئے گئے تو ان دھماکوں میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر برائے اقتصادیات جونا تھن کارپینٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان فوری طور پر اس دھماکا خیز مواد کی ترسیل روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

حکومت پاکستان نے کھاد تیار کرنے والی ان کمپنیوں سے براہ راست مذاکرات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر حال میں اس مواد کی ترسیل کو روکنا ہو گا۔ فی الحال یہ مواد تیار کرنے والی 150 کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیا جا چکا ہے۔