امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے امریکہ کے کردار کو لازمی قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ ولی سونڈل کے ساتھ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے عراق کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے عراقی حکومت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مضبوط موقف ہے کہ وہ عراق کی ہر طرح کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے عراق کی سلامتی ایک چیلنج تھا جسے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے اور امریکی فوج کے انخلا سے پہلے ایسے دستے کربلا وبصرہ میں تیار کر لئے گئے۔