بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے فوج کی جانب سے مبینہ طورپر کی جانے والی بغاوت کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی بغاوت کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ بھارتی آرمی چیف باوقار عہدہ ہے جس کا احترام کیا جانا چاہئیے۔
انھوں نے کہا حکومت کی اجازت کے بغیر فوجی دستوں کی نقل و حرکت کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ جس کی وزارت دفاع پہلے ہی تردید کرچکا ہے۔