امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ فوج جلد وآپس بلائی تو افغانستان دوبارہ القاعدہ کی پناہ گاہ بن جائیگا، پاکستان میں موجود دہشت گرد بھی امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔ امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پلان کے تحت اس سال کے آخر تک دس ہزار امریکی فوجی افغانستان سے واپس بلا لئے جائیں گے، ان کا کہناتھا کہ تئیس ہزار فوجی اگلے سال اکتوبر تک واپس بلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی طالبان شدت پسندوں سے جنگ جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں امریکہ کے ایک لاکھ فوجی موجود ہیں۔ صدر اوباما کے پلان کے مطابق امریکہ اگلے سال تک تینتیس ہزار فوجی افغانستان سے واپس بلا لے گا۔