قومی اسمبلی میں قائد ھزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج کو کراچی کے گلی کوچوں کے حوالے کر نا زیادتی ہو گا کراچی کا مسلہ سیاسی ہے سیاسی انداز سے حل تلاش کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ملکی سلا متی کے ھوالے سے جو بیانات سامنے ائے ہیں فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنا کر ان بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پر جو الزامات لگے ہیں وہ کسی اور ملک میں لگتے تو متعلقہ وزیر مستعفی ہو جاتا۔ چودھری نثار نے کہا کہ کہ کوئی قران سر پر تو کوئی ہاتھ میں پکڑ کر الزامات لگا رہا ہے ملکی سلامتی کے حوالے سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں مگر کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں لوگ تکلیف میں ہیں جبکہ صدر اور وزیراعظم کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ہے چودھری نثار نے کہا کہ جو کام پارلیمنٹ کے کر نے کا ہے وہ سپریم کورٹ کر رہی ہے مگر پارلیمنٹ کو کردار ادا کر نے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔