پاکستان : (جیو ڈیسک)قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا کے بعد ان کی ممکنہ نااہلی ریفرنس سے متعلق مشاورت شروع کر دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کے بعد معروف قانون دان وسیم سجاد سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر رائے طلب کی۔ سابق سینیٹر وسیم سجاد کا موقف ہے سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو ناہل قرار نہیں دیا۔
وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے سزا دی جو انہوں نے پوری کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی تفصیلی مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خلاف ریفرنس سے متعلق فیصلہ کریں گی۔