فیسکو کی لالیاں سب ڈویژن نمبر2 نے چوالیس نادہندگان کی لسٹ جاری کردی
Posted on October 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
چناب نگر (طاہر رزاق سے)فیسکو کی لالیاں سب ڈویژن نمبر2نے چوالیس نادہندگان کی لسٹ جاری کردی جن میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ولد سانگر خان کا نام بھی شامل ہے راجہ پرویز اشرف 31358روپے کے نادہندہ ہیں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام لالیاں سب ڈویژن نمبر2کے چوالیس نادہندگان میں موجودہ ملکی وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا نام بھی شامل ہے راجہ پرویز اشرف لالیاں کے نواحی گائوں چک نمبر115رسالہ ضلع سرگودھا میں150ایکٹر زمین کے مالک ہیں جہاں انہوں نے زرعی فارم بنا رکھا ہے واپڈا ریکارڈ کے مطابق اکائونٹ نمبر12131671348403 کے مالک راجہ پرویز اشرف کو اپریل 2012میں نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے آدائیگی نہ ہونے پر 26/6/2012کووزیراعظم کا نام ڈیڈڈیفالڑ لسٹ میں شامل کردیا گیا اس کے باوجود ان کی طرف سے تاحال آدائیگی نہیں کی گئی جو اب بڑھ کر 44584روپے ہوچکی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اس فارم کو پہلے لالیاں سب ڈویژن نمبر2سے بجلی سپلائی دی جاتی رہی اور ستمبر2011میں 16549روپے کا بل ادا نہ کرنے پر اس کا کاغذی طور پر میٹر اُتار لیا گیا۔
مارچ 2012تک کاغذی طور پر میٹر اُترا رہا لیکن موقع پر میٹر بھی موجود رہا اور بجلی بھی فارم کو ملتی رہی مارچ کے بعد دوبارہ میٹرریڈنگ کی گئی اور تب اس علاقے کو سب ڈویژن طارق آباد سرگودھا کے زیر سایہ کردیا گیا مارچ سے تاحال دوبارہ مسلسل بجلی استعمال ہونے کے ابھی تک اس کے بلوں کی آدائیگی نہیں کی گئی طارق آباد سب ڈویژن کے اکائونٹ نمبر12134142401100Rکے مطابق اس وقت وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 44584روپے کے ڈیفالٹر ہیں لیکن نہ تو ان کا میٹر اُتار گیا ہے اور نہ تاحال بجلی منقطع کی گئی ہے یادر ہے کہ ایک دفعہ میٹر اُتارنے کے بعد دوبارہ میٹر لگانے کیلیے باقاعدہ آرسی او پاس کروانا پڑتا ہے اور سابقہ تمام بقایاجات بھی ادا کرنا پڑتے ہیں لیکن یہاں ایسے کسی قانون پر عمل نہیں کیا گیا۔