چنچل اور شوخ اداں والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کہتی ہیں کہ فیشن کبھی کبھی اچھا لگتا ہے انسان کو سادگی پسند ہونا چاہیے۔ کنگنا رناوت کی خوبصرتی کے چرچے تو عام ہیں۔ حد تو یہ کہ سلمان خان بھی ان کیلیے تعریفی کلمات کہتے نہیں تھکتے۔ مگر کنگنا کہتی ہیں ان کی خوبصورتی کا راز کسی کاسمیٹک برینڈ یا فیشن میں نہیں۔ بلکہ ان کی سادگی میں ہے۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ فیشن کرنے سے اگر خوبصورت لگا جاتا تو دنیا کا ہر پیسے والا شخص خوبصورت ہوتا۔ انسان کو اسی طرح نظر آنا چاہیے جیسا وہ ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ میک اپ کرتی ہیں مگر بہت لائٹ اور موقع کی مناسبت سے۔