فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر بند کردی گئی۔ فیصل آباد، بہاولپور ، سرگودھا ، ملتان ، گوجرانوالہ، گجرات ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صنعتوں کو 20 دسمبر کی شام چھ بجے سے آج صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
آج صبح چھ بجے صنعتوں کو گیس کی فراہمی ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔ تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی دوبارہ فراہمی کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔