فیصل آباد: تیز رفتار بس کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر تیز رفتار بس نے سیکنڈ ایئر کے طالب علم کو کچل دیا۔ جاں بحق طالب علم کے لواحقین اور طلبا نے بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بس کو آگ لگا دی۔
پولیس نے موقع پرپہنچ کربس ڈرائیور کو عوام سے چھڑایا اور اسے حراست میں لے لیا۔ طلبا کے مطابق ہفتہ کی صبح سمندری سے فیصل آباد جانے والی بس کو دسوہہ کے قریب اسٹاپ پر انہوں نے روکا ۔ ڈرائیور نے رفتار کم کرنے کے بعد اچانک بس تیزی سے دوڑا دی جس سے سڑک کے کنارے کھڑا ٹیکنیکل کالج سمن آباد کا سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہارون بس کے نیچے آ گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی۔
اہل علاقہ اور طلبا نے پہلے دسوہہ پل اور بعد میں ڈی ٹائپ کالونی چوک پر احتجاج کیا ایس پی اقبال ٹان شاکر حسین نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پر امن طورپر منتشر کر دیا۔