فیصل آباد: جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : (جیو ڈیسک) دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیا ن فائرنگ کے نتیجہ میں باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں معظم اور جمیل کے خاندانوں میں جائیداد کے تنازعہ پر دشمنی چلی آرہی تھی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مسلح افراد نے جمیل کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں جمیل اس کے بھائی خلیل اور والد محمد اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر گاؤں والوں نے مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں دو حملہ آور زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال سمندری منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مرنے والے افراد کو معظم اور وسیم کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔