فیصل آباد : جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد میں پولیس نے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے دستاویزات اور مہریں بر آمد کر لی گئیں۔ فیصل آباد میں ایس پی اقبال ٹان شاکر اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگریوں اور اسناد کی تیاری کا کام کئی برسوں سے جاری تھا،ملزمان مہارت سے لوگوں کو مختلف یونیورسٹیز کی ڈگری یا تعلیمی بورڈ کی سند جاری کرتے جو بالکل اصل جیسی ہوتی تھی،اس پر متعلقہ ادارے کی مہر اور سربراہ کے دستخط بھی ہوتے تھے۔
پولیس نے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کمپیوٹر،پنجاب یونیورسٹی لاہور،کراچی یونیورسٹی اور دیگر اہم اداروں کے نام کی ڈگریاں، تعلیمی بورڈز کی اسناد اور مہریں بر آمد کر لیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ جن افراد کو یہ جعلی ڈگریاں اور اسناد جاری کی گئی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کے لئے ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔