فیصل آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے باپ بیٹا قتل ہو گئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر محلہ سیف آباد میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے دستگیر اور اسکا بیٹا بلال تھے، جبکہ ان کے دو ساتھی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،اہلخانہ کا الزام ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں، اہل علاقہ کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ہے، بلکہ فریقین کے درمیان لین دین کا جھگڑا ہوا ہے، تاہم پولیس ڈکیتی کے پہلوں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کر رہی ہے۔