فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی دسویں روز بھی بند رہی۔ صنعتی یونٹ بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے۔
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس نے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا جوازبنا کر دس روز پہلے فیصل آباد کے چھ سو سے زائد صنعتی یونٹس کو گیس کی سپلائی بند کر دی۔ فیکٹری مالکان نے لکڑیاں جلا کر کام چلانے کی کوشش کی لیکن بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکاجس پر انہوں نے فیکٹریاں بند کرنا شروع کردیں۔
کام نہ ملنے کے باعث ہزاروں مزدور وں کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کرے۔فیکٹری مالکان کا کہناہے کہ گیس کی بندش برقرار رہی تو تمام صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔