فیصل آباد : صنعتکاروں کا آج زبردستی فیکٹریاں چلانے کا اعلان

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے گیس کی بندش کے خلاف آج سے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے فیکٹریاں زبردستی چلا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکسٹائل کی چھ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ کھرڑیانوالہ، ملت روڈ، سرگودھا روڈ، مقبول روڈ، غلام محمد آباد سمیت 10 مقامات سے مزدور اور فیکٹری مالکان مشترکہ جلوس نکالیں گے۔ ضلع کونسل چوک میں مشترکہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔

صنعتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ آج شام ہی تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دی جائیں گی کیونکہ وفاقی وزیر پٹرولیم کے اعلان کے باوجود گیس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔ فیکٹری مالکان کے مطابق سات ہفتے سے گیس سپلائی بند ہے اور اب تک انہیں ایک کھرب روپے کا نقصان ہو چکا لیکن حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔