فیصل آباد میں آج پیپلزپارٹی کا جلسہ ، وزیراعظم خطاب کریں گے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آج فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اقبال سٹیڈیم میں عوامی اجتماع کیلئے بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ جلسہ گاہ کی اطراف کو پیپلز پارٹی کے پرچموں اور حکومتی رہنماوں کی تصاویرسیسجا دیا گیا ہے۔

ضلع فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے کارکن جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجتماع سے خطاب کے علاوہ وزیراعظم اقبال سٹیڈیم میں ہی مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔