فیصل آباد میں بچوں کا فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

Faisalabad Film Festival

Faisalabad Film Festival

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سج گیا میلہ بچوں کے بین الااقوامی فلم فیسٹیول کا۔ دلچسپ اورمزیدار فلموں کو بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی کیا خوب انجوائے ۔ فیصل آ باد میں رونقیں بکھرتے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں اسکول کے سینکڑوں بچوں کو معلوماتی ا ور تفریح سے بھر پورفلمیں دیکھائی گئیں وہ بھی دن میں دو مرتبہ۔

زرعی یونی ورسٹی آ ف فیصل آباد کے تحت سجائے گئے اس فلمی میلے میں بچوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اقبال آ ڈیٹوریم میں دو مرتبہ ایک فلم دیکھائی گئی ۔ چھ روزہ فلمی فیسٹول میں بچے تو بچے بڑوں نے بھی خوب کیا فلموں کو انجوائے اور قرار دیا اس فلمی میلے کو بچوں کی تربیت میں مثبت قدم ۔

بچوں میں فلمی فیسٹول کی بڑھتی ہو ئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یونی ورسٹی کی انتظامیہ ہرسال فیسٹول کی رونقیں سجانے پرغور کر رہی ہے ۔