فیصل آباد : (جیو ڈیسک) فیصل آباد میں ڈکیتی کے لیئے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پکڑے گئے دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے حسیب شہید کے ایک گھر میں چار مسلح ڈاکو داخل ہو ئے تو اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ڈاکووں کو گھیر لیا اس دروان تین ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکووں کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
شہریوں کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا باقی دو ڈاکووں کو پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر گرفتار کر لیا اور ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گی ہے۔