فیصل آباد میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں اور ان کے دوست کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔
سرگودھا روڈ کے علاقے نصیر آباد کی گلی نمبر 9 میں مقیم مبشر کو شک تھا کہ اس کی بہنوں ام کلثوم اور رحمانہ کے وہاڑی کے رہائشی شوکت کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہوں نے اسے اپنے ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ طور پر مبشر نے تیز دھار آلے سے اپنی دونوں بہنوں اور شوکت کے گلے کاٹ دیئے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس نے ملزم کی والدہ جمیلہ کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔