فیصل آباد : پولیس تشدد کا شکار 14سالہ زبیر انتقال کر گیا

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک)ڈاکٹرز نے فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار پولیس کے وحشیانہ تشدد کا شکار ہونے والے 14 سالہ زبیر کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد لاش کو الائیڈ ہسپتال کے شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کر دیا گیا۔ لواحقین کا پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

حمید پارک کے رہائشی سکیورٹی گارڈ رفیق کے میٹرک کے طالب علم بیٹے زبیر کو ایک بچے سے زیادتی کے شبے میں حراست میں لے کر تھانہ جھنگ بازار کے تفتیشی افسر محمد علی نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ سر پر چوٹ لگنے سے زبیر کومے میں چلا گیا جسے الائیڈ ہسپتال میں مصنوعی سانس دیا جا رہا تھا۔

آج ڈاکٹرز کے بورڈ نے میڈیکل وارڈ میں زخمی بچے کا معائنہ کیا اور اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔