فیصل آباد کی خبریں 16/4/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: انصاف بزنس فورم کے صدر ظفر اقبال سندھو، جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض، چیئرمین اجمل چیمہ، سینئر وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم و دیگر عہدیداران ریاض کموکا ،میاں معین الدین ،حسن نیازی، کامران گیلانی، میاں مدثر جواد، ظریف خان نیازی اور میاں طیب نے کہا ہے کہ ہر ملک میں ایک قانون موجود ہے کہ اگر عام انتخابات میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ انتخابی مہم نہیں چلا سکتا مگر پاکستانی سیاست کا باواآدم ہی نرالہ ہے یہاں چار سال تک تو سیاسی جماعتیں اور حکمران سوتے رہتے ہیں اور جب وہ وقت آتا ہے جب آئین اپنا کر دار ادا کرنے لگتا ہے تو ان لوگوں کی آنکھیں کھل جاتی ہیں تاہم ان کی آنکھوں کو حیا دینے کیلئے الیکشن کمیشن جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہوتا موجود ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا کچھ نہیںہوتا یہاں کے وہ وزیراعظم جو اپنا امپائر کو ساتھ ملاکر اپنے اقتدار کی اننگز کھیل رہے ہیں وہ ہر قسم کے آئین کی کھلے عام دھجیاں اڑاتے پھررہے ہیں مگر ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ،اُنہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خواب غفلت سے نہ جاگنا20کروڑ سے زائد عوام کیساتھ کھلی زیادتی ہے میاں نوازشریف جس طرح سندھ اور بلوچستان کے شہر وں میں جاکر ترقیاتی کاموں کا اعلان کررہے ہیں یہ سب پری پول رگنگ ہے جس کا صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ سپریم کورٹ کو بھی نوٹس لینا چاہیے ورنہ تحریک انصاف کی زبان بند کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں ایک چھوٹی سی جلسی سے خطاب کے دوران ترقیاتی پیکج کا اعلان وزیراعظم کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کی چال ہے جسے سمجھنے سے الیکشن کمیشن قاصر نظر آرہا ہے موجودہ حالات میں جبکہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں ایسے میں وزیراعظم کا جلسوں سے خطاب کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عوام نواز شریف سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں وہ 4سال تک کہاں سوئے رہے ان چار برسوں میں انہیں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے عوام نظر کیوں نہیں آئے ؟یہ ترقیاتی پیکج اُس وقت کیوں نہیں دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر شریف برادران کی ذاتی غلامی کرنا چھوڑ کر ایک خود مختار ادارے کے سربراہ بنیں اور جس طرح عمران خان کو نوٹسز بھجوائے جاتے ہیں بالکل اسی طرح نواز شریف اور اس کے درباریوں کو بھی نوٹس بجھوائیں اُنہوںنے کہا کہ شریف بردران یاد رکھیں عوام نے ان کا اصلی چہرہ پہچان لیا ہے وہ ایک ایک شہر کیلئے 5سو کروڑ کا پیکج بھی کیوں نہ انائوس کردیں مگر عام انتخابات میں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے ووٹ صرف اُسے ملیں گے جو عوام کیلئے سوچے گا تحریک انصاف گزشتہ 20برسوں سے عوام کیلئے سوچ رہی ہے لہذا اس مرتبہ ووٹ کے حقدار صرف تحریک انصاف کے لوگ اور عمران خان ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ فیصل آباد ایک تاریخی حیثیت اختیار کر چکا ہے، شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کی جانب سے اعلان کردہ میگا پراجیکٹس تکمیل کے مراحل مکمل کرنے کے بعد اہل فیصل آباد کی تقدیر بدل دیں گے، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف جو کہ شروع دن سے فیصل آباد سے خصوصی محبت کررہے ہیں گزشتہ 4 برسوں کے دوران انہوں نے فیصل آباد کو لاتعداد میگاپراجیکٹ دیئے جن میں انڈر پاسز’ فلائی اوور’ ایکسپریس وے’ سڑکوں کی ازسرنو تعمیر ، سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اس کے علاوہ ہیلتھ کارڈ ، خدمت مرکز وغیرہ یہ وہ پراجیکٹس ہیں جنہوں نے اہل فیصل آباد کی معیار زندگی بلند کیا ہے ، آئندہ انتخابات سے قبل 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہونے کے بعد لفظ لوڈشیڈنگ اس ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے متروک ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 9 کروڑ سے زائد عوام میاں شہباز شریف کی خدمات کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کو فتح کرنے کا سوچ رہے ہیں ان کو پہلے سے بھی بڑھ کر بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب پنجاب میں کسی اور سیاسی جماعت کے لیے کوئی سکوپ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد( ) وائس چیئرمین سٹی کونسل 20 اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک عاصم شہزاد نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ملک سنوارنے کا جو بیڑہ اٹھا یا ہے وہ اس میں ہر قیمت پر سرخرو ہو نگے مخالفین تو مجبورہیں مخالفت برائے مخالفت کی سیا ست کرنے پر مگرمسلم لیگ (ن) صرف تعمیری سیاست کرے گی۔ سندھ کے پسماندہ ترین شہروں کیلئے میگا پراجیکٹس دینے کا اعلا ن دراصل صوبائی حکمرانوں کو شرم دلانے کی ایک کوشش ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ دوا دوار میں اقتدار کے اندر ہونے کے باوجود سندھ کے شہروں کی حالت بدلنے کیلئے کوئی تگ ودو نہیں کی اب اگر میاں نواز شریف نے ان علاقوں کی حالت بدلنے کا مشن شروع کیا ہے تو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں یہ جو مرضی کرلیں وزیراعظم پاکستان بھر کے عوام کا معیارے زندگی بلند کر نے کیلئے اسی طرح کوشاں رہیں گے ملک عاصم شہزاد نے مزید کہا کہ ہر دور میں پاکستان کو لوٹنے والے میدان میں آتے رہے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستان بنانے کی جدوجہد کررہا ہے اس لئے اسکی مخالفت کرنے کی بجائے اس کا ساتھ دیا جا ئے ، اس طرح تو نیا پاکستان بنے گا ۔صرف دھرنوں سے کچھ نہیںہو گا۔