فیصل آباد (جیوڈیسک) شوہر نے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کھڑیانوالہ کے چک نمبر 109 میں ایک گھر سے 7 لاشیں ملی ہیں۔
گھر کے سربراہ نوید کے ہاتھ میں پسٹل تھا اور اس کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کو بھی اسی پسٹل سے قتل کیا گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز نہیں آئی آج صبح جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو اندر جا کر دیکھا تو میاں بیوی اور 5 بچوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ اہل محلہ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا اور گھریلو ناچاکی کے باعث واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کیس خود کشی کا لگتا ہے اور شوہر نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خود کشی کی ہے تاہم لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے اس کے بعد ہی صحیح وجوہات کا علم ہو سکے گا۔