اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فیصل رضا عابدی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ فیصلے کے خلاف فیصل رضا عابدی کو اپیل کا حق حاصل ہو گا۔
سینٹر جہانگیر بدر نے بتایا کہ فیصل رضا عابدی کو سانحہ کوئٹہ پر متاثرین سے رابطے کا ٹاسک دیا گیا تھا مگر قیادت کی ہدایت کے باوجود ذمہ داری ادا نہ کرنے پر فیصل رضا عابدی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے تاہم وہ اس فیصلے کے خلاف کسی وقت بھی قیادت سے اپیل کر سکتے ہیں۔