اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر اعتزازاحسن کہتیہیں فیصل رضا عابدی پر عدالت کیخلاف بیان بازی پر پابندی لگوائی تھی۔ سینیٹرفیصل رضا عابدی کاکہنا ہیکہ اعتزاز بتائیں پابندی کیوں لگائی تھی۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ انہوں نے یوسف رضاگیلانی کا مقدمہ لڑتے وقت شرط رکھی تھی عدلیہ کے خلاف بیان بازی نہیں کی جائے گی نہ ہی گیلانی جلوس کی شکل میں عدالت جائیں گے۔ سپریم کورٹ کیخلاف چلنے والی توپیں خاموش کرائیں اعتزازاحسن نے کہاکہ انہوں نے فیصل رضاعابدی کو بیان بازی سے روکا تھا۔
اے آروائی نیوز سے گفتگو میں فیصل رضاعابدی نے کہاکہ اعتزاز احسن نے سینیٹر بنتے ہی اپنی لائن تبدیل کردی۔اعتزازاحسن سے پوچھا جائے کس کے کہنیپر ان پر پابندی لگائی گئی۔ فیصل رضاعابدی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو مشورہ بھی دیا۔ فیصل رضاعابدی کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سے زیادہ اہم کام دہشت گردوں سے برسرپیکار فوج کی حوصلہ افزائی کرناہے۔