فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری،25لاشیں برآمد

Factory

Factory

لاہور میں فیکٹری حادثہ کے ملبے سے زندہ اور مردہ افراد کو نکالنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اڑسٹھ گھنٹے بعد ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوچکی ہے۔ فیکٹری حادثہ کے موقع پر ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں چوتھے روز میں داخل ہو گئیں۔

اب تک ریسکیو ٹیموں نے منہدم ہونیو الی فیکٹری کے ملبے سے پچیس لاشیں اور بیس سے زائد زخمیوں کو نکالا ہے ،مبلے سے اڑتالیس گھنٹے بعدنکلنے والے آخری زندہ شخص غلام عباس جو اسپتال میں دم توڑ گیا ہے نے بتایا کہ اس کے بعد بھی ملبے کے نیچے چار سے پانچ لوگ موجود ہیں جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ایک مرتبہ پھر ہیوی مشینری کا استعمال روک دیا ہے اور ملبے کے نیچے موجود لوگوں کو زندہ نکلانے کے لئے ہینڈ ورک شروع کر دیا ہے ۔

ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان کے مطابق یہ اپریشن صبح تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ جائے وقوعہ پر ابھی بھی کچھ لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کی تلاش کے لئے موجود ہیں۔