فی تولہ سونا 62 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

gold price

gold price

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک تولہ سونے کی قیمت چودہ سو روپے کے اضافے سے باسٹھ ہزار دو سو روپے اور دس گرام کی قیمت بارہ سو کے اضافے سے تریپن ہزار تین سو چودہ روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پینتالیس ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔