قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر کو جاری رکھیں گے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے زریعے اپنے حلقے کے عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ،قائد تحریک کی ہدایت پر آج شہر کے گلی کوچوں میں ترقی کا جال عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی ،ٹاؤن آفیسر انفرا اسلم پرویز اور ٹاؤن آفیسر ریگولیشن عامر زئی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں شاہراہ فیصل کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے دفاعی ساز و سامان کے سلسلے میں بین الاقوامی نمائش “آئیڈیاز 2012 “کے حوالے سے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ تا ڈرگ روڈ اسٹیشن تک سروس روڈ اور اس سے ملحقہ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا ،شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے “ائیڈیاز 2012 “کے سلسلے میں شاہراہ فیصل کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ تک دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ اشتہاری بینرز اُتار لئے گئے اور پھول اور پودوں کے زریعے شاہ فیصل سے ملحقہ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے نمائش میں شریک بین الاقوامی شرکاء کو شہر میں خوش آمدید کرنے کے لئے ائر پورٹ پر شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے قد آدم بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔

ٹاؤن کی جانب سے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر تعمیر کئے خوبصورت مونو مینٹ کا معائنہ کرتے ہوئے اسے شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں ایک نیا ضافہ قرار دیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہراہ فیصل سے ملحقہ سروس روڈز سے تجاوزات کے خاتمے کو سراہتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات شاہراہ کی خوبصورتی کے پیش نظر سروس روڈ سے تمام تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنا ئی جائے مستقل بنیادوں پر سرسبز و شاداب آلودگی سے پاک ماھول کے قیام کو یقینی بنا ئی جائے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سر سبز و شاداب ماحول کے قیام کے حوالے سے TMAشاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے اقدامات قابل تعریف قرار دیتے ہوئے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ ترقی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں منتخب نمائندوں کی مشاورت و مائونت اور عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹائون کے ہر علاقے میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔