کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر حل کررہے ہیں ،فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور کشادہ سڑکیں کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی تکمیل کے بعد شاہ فیصل ٹائون میں عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کا قیام ممکن بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے افسران کے ہمراہ یونین کونسل نمبر3میں اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے سیوریج لائنوں کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیراتی کاموںکا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل محمد زاہد ،XENسیوریج صابر احمد ،ڈپٹی ٹائون آفیسر ز بی اینڈ آر یاسین مغل ،محمد سعید خان ،ڈپٹی ٹائون اافیسر انفارمیشن محمد ارشداور دیگر بھی موجود تھے ۔نشاط محمد ضیاء قادری نے سیوریج لائنوں کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور 12ربیع الاول سے قبل سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جامعہ حمادیہ روڈ پر زیر زمین یوٹلیٹی سروسز کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا کر سڑکوں کی تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
دورے کے موقع پر یونین کونسل نمبر4ریتا پلاٹ میں اپنے ترقیاتی فنڈز سے سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر سے قبل سیوریج لائنوں کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے کشادہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائے۔
اس موقع پر ریتا پلاٹ میں علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی ترقیاتی منصوبے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور اُن کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے انجام دیء جارہے ہیں انہوں نے عوام کو یقینی دیا کہ شاہ فیصل ٹائون مٰں علاقائی مسائل کے حل کے بتدریج علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون میں مسائل سے مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔