قائد تحریک عمران خان نے وزیرستان میں مارچ کرنے کا اعلان کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے : فیضان خالد بٹ
Posted on October 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان نے وزیرستان میں مارچ کرنے کا اعلان کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ پی پی 111 سے نوجوان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے حکومت کو دیکھا دیں گے کہ وزیرستان ایک امن والی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ دہشتگرد نہیں ہیں بلکہ یہاں کے لوگ تو امن و سلامتی رکھنے والے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیرستان میں جو حالات ہیں ان کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان کے حقوق ان تک پہنچائے گی اور وزیرستان میں مارچ کرنے سے ہمیںکوئی نئی روک سکتا کیونکہ عمران خان جس بات کا فیصلہ کر لیتے ہیں اس سے پیچھے نئی ہٹتے اور ہم عمران خان کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اس میں عمران خان کاضلع گجرات میں سے بھرپور طریقے سے ساتھ دیں گے اور ان کے ویژن کو وزیرستان میں پہنچائیں گے۔