قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی طلب

NA

NA

اسلام آباد:(جیو ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور ڈائریکٹر جنرل ایم آئی کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پچیہو کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزارت دفاع نے موقف اختیار کیا کہ کمیٹی کی طرف سے مانگی گئی تفصیلات پر بریفنگ کیلئے حساس اداروں کو وقت درکار ہوگا۔ تاہم کمیٹی نے وزارت دفاع کا موقف مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حساس اداروں کے سربراہان آئندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔

کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا فضل پچیہو کا موقف تھا کہ پہلے ہی بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، اگر اجلاس نہ بلائیں تو پارلیمانی کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔