قاری عبد اللہ سینیٹ کے رکن منتخب

Senate

Senate

جے یو آئی کے قاری عبد اللہ دو ماہ کے لیے خیبر پختونخواہ سے سینیٹ کے بلامقابلہ رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قاری عبداللہ کا انتخاب جے یوآئی کیسینیٹر اعظم سواتی کے استعفی سیخالی ہونیوالی نشست پر ہوا ہے ۔
حکام نے بتایاکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے قاری عبداللہ کے مقابلے میں مسلم لیگ قاف کے انتخاب چمکنی نے بھی کاغذات جمع کرائے تھے تاہم انہوں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔قاری عبداللہ کوعوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ قاف کی حمایت بھی حاصل تھی وہ اس سے پہلے بھی سینٹررہ چکے ہیں۔